اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کی زیرِ صدارت اجلاس

0

ریونیو معاملات میں زیرِ التوا کیسز اور رپورٹس کی بروقت تکمیل کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کی زیرِ صدارت اجلاس

جہلم (اقبال خان): ریونیو معاملات میں پیش رفت اور زیرِ التوا کیسز کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کی زیرِ صدارت ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کیسز، کھیوٹ و انتقالات سے متعلق مسائل، گرداوری کے زیرِ التوا معاملات اور زیرِ التوا ریونیو رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران مختلف ریونیو معاملات کی موجودہ صورتحال اور زیرِ التوا کیسز پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو معاملات میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو ریکارڈ اور رپورٹس کی بروقت تکمیل کے ساتھ شہریوں کے معاملات کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹانے پر زور دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے متعلقہ ریونیو افسر کو تمام زیرِ التوا معاملات فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریونیو کیسز اور رپورٹس میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے زیرِ التوا امور کی بروقت تکمیل اور ریونیو سروس

Leave A Reply

Your email address will not be published.